تاریخ شائع کریں2015 22 June گھنٹہ 02:30
خبر کا کوڈ : 195631

شام : دہشت گردی کے خلاف مہم

شام : دہشت گردی کے خلاف مہم
شام کے وزیر داخلہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے طریقوں کے بارے میں تبالہ خیال کے لئے ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں-
شام : دہشت گردی کے خلاف مہم

شام کے وزیر داخلہ محمد الشعار نے تہران پہنچ کر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ تہران میں ایران اور شام کے مشترکہ دشمن کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف مہم کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے- انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں دونوں ملکوں کے حکام کے عزائم بہت سنجیدہ ہیں- شام کے وزیر داخلہ نے تہران اور دمشق کے تعلقات اور تعاون کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا- واضح رہے کہ شام کے وزیر داخلہ اپنے دو روزہ دورہ تہران میں ایران کے مختلف اعلی حکام منجملہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، وزیر داخلہ رحمانی فضلی اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کریں گے-
https://taghribnews.com/vdcexn8zzjh8opi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ