تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 10:53
خبر کا کوڈ : 194029

غزہ:صیہونی فوج کے ہاتھوں نو سو اسّی فلسطینی بچے اور نوجوان شہید.

غزہ پٹی میں صیہونی فوج کی حالیہ جارحانہ کارروائیوں میں نو سو اسّی فلسطینی بچے اور نوجوان شہید ہوئے ہیں-
دو ہزار چودہ کا سال فلسطینی بچوں کے لئے خونریز ترین اور سخت ترین سال رہا ہے.
غزہ:صیہونی فوج کے ہاتھوں نو سو اسّی فلسطینی بچے اور نوجوان شہید.
فلسطین کے پریس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کے صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینیون کے خلاف اپنی حالیہ جارحانہ کارروائیوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے نو سو اسّی فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کو قتل کیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت میں ہزاروں فلسطینی بچوں کو زخمی اور معذور بھی کیا ہے جبکہ بہت سے فلسطینی بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے- رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی پر اپنے حالیہ حملوں میں بین الاقوامی اصول و قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور انیّس سو نواسی کے بچوں کے حقوق کے معاہدے، انّیس سو اڑتالیس کے انسانی حقوق کے عالمی منشور اور انیس سو انچاس کے جنیوا معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کی ہے- ادھر بچوں کے حقوق کے دفاع کی عالمی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار چودہ کا سال فلسطینی بچوں کے لئے خونریز ترین اور سخت ترین سال رہا ہے اور اس ایک سال میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں میں پانچ سو تیس فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں-
 
https://taghribnews.com/vdcewe8zojh8o7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ