تاریخ شائع کریں2015 23 June گھنٹہ 06:06
خبر کا کوڈ : 195785

یمن میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

یمن میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
یمن کی صوفی، شافعی اور زیدی اسلامی کونسلوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے صنعا کی مساجد پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے-
یمن میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
یمن کی صوفی، شافعی اور زیدی اسلامی کونسلوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے صنعا کی مساجد پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے- حالیہ دنوں کے دوران صنعا کی کئی مساجد پر دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں دسیوں یمنی شہید اور زخمی ہوئے- اسلامی کونسلوں نے اپنے بیان میں صوبہ حضر موت میں القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں مسجد حزم کے امام جماعت شیخ حسین عبدالباری کے قتل کی بھی مذمت کی ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ شیخ عبدالباری کو ان کے معتدل رویے اور یمن پر سعودی صیہونی جارحیت کی مخالفت کی وجہ سے قتل کیا گیا- ادھر عوامی تحریک انصار اللہ کے سینیئر رکن قاسم احمد نے صنعا کی جامع مسجد پر حملہ کرنے کی دہشت گردوں کی سازش کو ناکام بنانے کی خبر دی ہے- قاسم احمد نے کہا ہے کہ انصاراللہ کے جوانوں نے صنعا کی جامع مسجد کے سامنے بموں کی حامل کئی کاروں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا-
https://taghribnews.com/vdcevn8znjh8ofi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ