تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 22:12
خبر کا کوڈ : 194083

ویانا : مذاکرات اختتام پذیر

ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے-
مذاکرات کے اگلے دور کے لئے ہم آہنگی، کی جا رہی ہے-
ویانا : مذاکرات اختتام پذیر
 
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے اتوار کے دن ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کے لئے ہم آہنگی، کی جا رہی ہے- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان لوزان سمجھوتے کے بعد ویانا میں مذاکرات کا چھٹا دور نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر جمعرات کے دن شروع ہوا- ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے علاوہ ویانا میں ہی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے بھی مذاکرات ہوئے- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی ویانا میں جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے سلسلے میں دو دن تک مذاکرات کرنے کے بعد ہفتے کے دن تہران واپس پہنچ گئے-
https://taghribnews.com/vdceve8zxjh8o7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ