تاریخ شائع کریں2015 6 June گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 193976

پاکستان:گزشتہ تین سال کے دوران ایک ہزار نو سو شیعہ مسلمان شہید

اسلام آباد کے ایک تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران ایک ہزار نو سو شیعہ مسلمان شہید ہوئے ہیں-
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ پشاور، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب ہوا ہے.
پاکستان:گزشتہ تین سال کے دوران ایک ہزار نو سو شیعہ مسلمان شہید
پریس ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایک تحقیقاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران ایک ہزار نو سو شیعہ مسلمان شہید ہوئے ہیں- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جناح نامی ادارے کی تحقیقات کی بنیاد پر اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشدد بدستور جاری ہے اور اس میں اضافہ ہو تا جارہا ہے نیز دو ہزار بارہ سے اب تک ملک میں ایک ہزار نو سو شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں- تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ پشاور، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب ہوا ہے اور بہت سے شیعہ مسلمان پاکستان کے بعض شہروں میں کافی عرصے سے محاصرے میں ہیں- واضح رہے کہ دو ہزار ایک سے اب تک پاکستان میں ہزاروں مسلمان مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں-
 
https://taghribnews.com/vdcefx8zpjh8ooi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ