تاریخ شائع کریں2015 4 September گھنٹہ 11:22
خبر کا کوڈ : 203875

مصر : اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی آزادی پر تاکید

مصر : اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی آزادی پر تاکید
فلسطین کی تحریک حماس نے مصر میں اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے.
مصر : اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی آزادی پر تاکید
فلسطین کی تحریک حماس نے مصر میں اغوا ہونے والے چار فلسطینیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہےتحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم، مصر میں اغوا کئے جانے والے چار فلسطینیوں کو رہا کرانے کی کوشش کر رہی ہے- اسماعیل ہنیہ ، مصر میں اغوا ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خاندان سے ملاقات کے لئے گئے اور ان افراد کی رہائی کے لئے حماس کی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں سے انہیں آگاہ کیا- اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے بھی کہا ہے کہ تحریک حماس اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مصری حکام سے رابطے میں ہے۔ تحریک حماس نے مصری حکومت کو اغوا ہونے والے چاروں فلسطینیوں کی جان کا ذمہ دار قرار دیا ہے-
https://taghribnews.com/vdcefx8wnjh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ