تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:30
خبر کا کوڈ : 203848

تہران میں رضاکار فورس بسیج کے پچاس ہزار اہلکاروں کی فوجی مشقیں شروع

تہران میں رضاکار فورس بسیج کے پچاس ہزار اہلکاروں کی فوجی مشقیں شروع
ان مشقوں میں بسیج کے ثاراللہ ہیڈ کوارٹر کے امام علی(ع)، امام حسین (ع) عاشورا، الزہرا (ع) اور بیت المقدس بریگیڈ کی مختلف بٹالین حصہ لے رہے ہیں۔
تہران میں رضاکار فورس بسیج کے پچاس ہزار اہلکاروں کی فوجی مشقیں شروع
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں رضاکار فورس بسیج کے پچاس ہزار اہلکاروں کی فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ولایت نامی وسیع عریض پارک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر حسین سلامی کی موجودگی میں "اقتدار ثاراللہ" کے نام سے رضاکار فورس بسیج کے پچاس ہزار اہلکاروں کی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

ان مشقوں میں بسیج کے ثاراللہ ہیڈ کوارٹر کے امام علی(ع)، امام حسین (ع) عاشورا، الزہرا (ع) اور بیت المقدس بریگیڈ کی مختلف بٹالین حصہ لے رہے ہیں۔ رضاکار فورس بسیج کی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں صوبہ تہران کی سپاہ پاسداران کے بعض کمانڈر بھی موجود تھے۔
https://taghribnews.com/vdceex8wvjh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ