تاریخ شائع کریں2015 5 September گھنٹہ 01:35
خبر کا کوڈ : 203937

پاکستان کا افغانستان امن مذاکرات میں مدد دینے پر آمادگی کا اظہار

پاکستان کا افغانستان امن مذاکرات میں مدد دینے پر آمادگی کا اظہار
پاکستان نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں مدد دینے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کا افغانستان امن مذاکرات میں مدد دینے پر آمادگی کا اظہار
پاکستان نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں مدد دینے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے جمعے کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں آنے والی شدت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد دونوں ممالک کے اختلافات کے خاتمے کے لئے افغانستان میں امن مذاکرات جاری رکھنے کے سلسلے میں کابل حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا پہلا دور پاکستان میں جولائی کے مہینے میں ہوا۔ لیکن دوسرا دور طالبان کے سرغنہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد ملتوی ہو گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی میں اضافہ ہوا ہے اور اس ملک کے مختلف صوبوں میں ہونے والے دھماکوں میں بھی شدت آئی ہے۔ افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے عہدیدار پاکستان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ افغانستان میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹو کے نائب ترجمان جاوید فیصل نے کہا ہے کہ اب طالبان کے ساتھ کابل حکومت کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی کے بغیر انجام پائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdss0x5yt0zn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ