تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 203847

داعش دہشت گرد گروہ میں سعودی خواتین کی شمولیت

داعش دہشت گرد گروہ میں سعودی خواتین کی شمولیت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ میں سعودی خواتین کی شمولیت کا اعتراف کیا ہے-
داعش دہشت گرد گروہ میں سعودی خواتین کی شمولیت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ میں سعودی خواتین کی شمولیت کا اعتراف کیا ہے-العالم ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور ترکی نے اعتراف کیا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے اب تک، شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں چھیالیس سعودی خواتین شامل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے بعض خواتین اپنے ہمراہ اپنے بچوں کو بھی لے گئی ہیں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ تاحال ایسی سعودی خواتین کی تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے جو دو ہزار گیارہ سے اب تک شام میں داعش گروہ میں شامل اپنے شوہروں کے ساتھ جاملی ہیں۔ سعودی مردوں اور عورتوں کی داعش گروہ میں شمولیت کی خبر ایسے میں سامنے آرہی ہے کہ سعودی عرب، داعشن اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا سب سے بڑا حامی ملک شمار ہوتا ہے-

دوسری طرف سعودی عرب کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں نے کئی دھماکے بھی کئے ہیں کہ جس کے نتیجے میں متعدد سعودی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-
https://taghribnews.com/vdcdos0x5yt0zj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ