تاریخ شائع کریں2015 20 April گھنٹہ 02:59
خبر کا کوڈ : 189196

ایران - افغانستان، اعلی سطحی اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان نقل و حمل اور تجارت،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کے اہم پروگر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان نقل و حمل اور تجارت،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کے اہم پروگراموں میں شامل ہے۔
ایران - افغانستان، اعلی سطحی اجلاس
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز تہران میں ایران و افغانستان کےاعلی رتبہ وفود کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ جتنا زیادہ افغانستان میں امن قائم ہوگا اور یہ ملک ترقی پائے گا، اتنا ہی سماجی اور ثقافتی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا اور یہ دونوں ملک کے فائدے میں ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ رہا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے سرحدی دریا "حق آبہ" کے بارے میں ایران اور افغانستان کے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ اس مسئلے کے حل کے لئے ایک فریم ورک تیار کریں تاکہ حق و انصاف کے ساتھ دونوں ملت کے حقوق پورے کئے جاسکیں۔ اس موقع پر صدرافغانستان محمد اشرف غنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف افغانستان کی زمین استعمال کی جائے- ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت دوطرفہ تعلقات کے دائرے میں دونوں ملکوں کے عوام کو امن و آسائش فراہم کرنے، اور باہمی تعاون کے فروغ کی غرض سے تمام موجودہ گنجائشوں سے استفادے کرنے میں پرعزم ہے۔ اشرف غنی نے افغان مہاجرین کے مسئلے کو بنیادی مسئلہ قراردیا اور گذشتہ برسوں میں افغان مہاجرین کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد و حمایت کی قدردانی کی۔ صدر افغانستان نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ، معاشی اور سیکورٹی کے شعبوں میں انجام پانا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcdnn0f9yt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ