تاریخ شائع کریں2015 6 June گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 193975

عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی،

عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی طیارے جوابی کارروائی کے بعد فرار ہوگئے-حاکم الزاملی
سعودی عرب کے طیارے عراق کے النخیب علاقے کی فضا میں داخل ہوگئے تھے لیکن عراقی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد یہ طیارے عراقی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور ہو گئے-
عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی،
 
عراق کی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی طیارے جوابی کارروائی کے بعد فرار ہوگئے-عراق کی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو عراقی فوجیوں نے اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے ان کو نشانہ بنایا جس کے بعد یہ طیارے فرار ہو گئے۔ حاکم الزابلی نے جمعے کے دن کہا کہ سعودی عرب کے طیارے عراق کے النخیب علاقے کی فضا میں داخل ہوگئے تھے لیکن عراقی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد یہ طیارے عراقی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور ہو گئے- واضح رہے کہ النخیف کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے طیاروں کی پروازوں کے بعد آج ہفتے کے روز اس علاقے پر گولہ باری بھی کی گئی ہے-
https://taghribnews.com/vdcd5s0fkyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ