تاریخ شائع کریں2015 23 June گھنٹہ 05:16
خبر کا کوڈ : 195775

سیاہ فاموں کے کلیسا پر حملے کے خلاف احتجاج

سیاہ فاموں کے کلیسا پر حملے کے خلاف احتجاج
امریکہ کے چارلسٹن شہر کے مسلمانوں نے سیاہ فام باشندوں کے کلیسا کے سامنے اکھٹا ہو کر واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
سیاہ فاموں کے کلیسا پر حملے کے خلاف احتجاج
امریکی مسلمانوں نے ایک اجتماع میں جنوبی کیرولینا کے نسل پرستانہ واقعے کی مذمت کی۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے چارلسٹن شہر کے مسلمانوں نے سیاہ فام باشندوں کے کلیسا کے سامنے اکھٹا ہو کر واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ چارلسٹن شہر کے مسلمان باشندوں نے مرنے والوں کی یاد میں جائے وقوعہ پر پھول بھی چڑھائے ۔اجتماع کا انتظام چارلسٹن شہر کی جامع مسجد کی انتظامیہ نے کیا تھا۔ یاد رہے سترہ جون کو ایک نسل پرست سفید فام امریکی نوجوان نے چارلسٹن کے سیاہ فام شہریوں کے کلیسا میں نو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd5k0fkyt0n56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ