تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 22:39
خبر کا کوڈ : 194090

اقوام متحدہ حقائق کو مد نظر رکھے ، وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ حقائق کو مد نظر رکھ کر علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔
محمد جواد ظریف نے عراق میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عالمی برادری کی جانب سے مدد فراہم کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی-
اقوام متحدہ  حقائق کو مد نظر رکھے ،  وزیر خارجہ  ایران
 
عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے اتوار کے دن تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی- اس ملاقات میں عراق کے مختلف مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا- وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کی ارضی سالمیت کی ضرورت پر تاکید کی- محمد جواد ظریف نے عراق میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عالمی برادری کی جانب سے مدد فراہم کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قومی اتحاد کی برقراری کے سلسلے میں عراقی حکومت کی کارکردگی کو سراہا- انھوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم سب کو عراق میں قومی آشتی کی کوشش کرنی چاہئے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ خطے کے بعض ممالک عراق میں قومی آشتی کے خلاف اقدامات انجام دے رہے ہیں- انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو بھی خطے کے حقائق کو مد نظر رکھ کر علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش صرف عراق کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے اور یہ گروہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے- محمد جواد ظریف نے سعودی عرب میں داعش کے حملوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اگر سعودی عرب میں دہشت گرد گروہ داعش مضبوط ہو گیا تو وہ اہل تشیع اور اہل سنت دونوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گا اور وہ سعودی عرب کی سیکورٹی کو بھی خطرے میں ڈال دے گا- اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائںدے یان کوبیش نے بھی کہا کہ ہمیں عراق کی مرکزی حکومت کی حمایت اور تقویت کرنی چاہئے- یان کوبیش نے عراق سے متعلق علاقائی اور عالمی سطح پر کی جانے والی ہر مشاورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت کو مفید اور موثر قرار دیا-
https://taghribnews.com/vdcco0qsx2bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ