تاریخ شائع کریں2015 6 June گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 193974

صیہونی حکومت جنگی مجرم، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جنگ غزہ میں بچوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
سن دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر جارحیت کے دوران صیہونی افواج نے بے گناہ عام شہریوں منجملہ بچوں کے حقوق کی پامالی کی ہے۔اقوام متحدہ رپورٹ
صیہونی حکومت جنگی مجرم، اقوام متحدہ
 
اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جنگ غزہ میں بچوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر جارحیت کے دوران صیہونی افواج نے بے گناہ عام شہریوں منجملہ بچوں کے حقوق کی پامالی کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں صیہونی افواج نے اکّیس سو سے زیادہ نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں پانچ سو چالیس بچے بھی صیہونی حکومت کے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی مختلف ادارے بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک اور افراد کی ابتدائی فہرست تیار کر رہے ہیں جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdccm1qs02bqoo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ