تاریخ شائع کریں2015 4 September گھنٹہ 11:17
خبر کا کوڈ : 203873

ایران، گیس پائپ لائن بنگلادیش تک پہنچانے کے لئے آمادگی,

ایران، گیس پائپ لائن بنگلادیش تک پہنچانے کے لئے آمادگی,
تہران نے ایران ، پاکستان، ہندوستان گیس پائپ لائن بنگلادیش تک پہنچانے پر آمادگی ظاہر کی ہے.
ایران، گیس پائپ لائن بنگلادیش تک پہنچانے کے لئے آمادگی,
تہران نے ایران ، پاکستان، ہندوستان گیس پائپ لائن بنگلادیش تک پہنچانے پر آمادگی ظاہر کی ہےڈھاکا   بنگلادیش تک پہنچانے پر آمادگی ظاہر کی ہےڈھاکا سے شائع ہونے والے روزنامہ ٹریبیون کے مطابق بنگلادیش میں ایران کے سفیر عباس واعظی نے کہا ہے کہ تہران، ایران ، پاکستان، ہندوستان گیس پائپ لائن کو بنگلادیش تک پہنچانے کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان سے گفتگو کر چکا ہے اور اس سلسلے میں بنگلادیش سے بھی بات چیت کے لئے تیار ہے- ڈھاکا میں ایران کے سفیر نے بنگلادیش کے وزیر توانائی نصرالحمید کو تہران کے دورے کی دعوت دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں گیس پائپ لائن کے ساتھ ہی توانائی سے متعلق دوسرے موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا- عباس واعظی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے بہانے گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے سے اجتناب کیا لیکن اب جبکہ پابندیاں اٹھائی جا رہی ہیں تو یہ ممالک اس سلسلے میں ضروری سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں- بنگلادیش میں ایران کے سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے بنگلادیش کو تیل کی فروخت پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے کہا کہ بنگلادیش کی مشرقی آئل ریفائنری کو جسے ایران نے بنایا تھا، اپ گریڈ کرنے کے لئے بھی مذاکرات ہوئے ہیں-
https://taghribnews.com/vdccm1qi12bqx48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ