تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 10:39
خبر کا کوڈ : 194027

امریکا: دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرہ

امریکا میں تشدد کے واقعات کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرہ ہوا ہے-
واشنگٹن ڈی سی کے لوگوں نے ہفتے کے روز سڑکوں پر نکل کر تشدد کے مسلحانہ واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا-
امریکا: دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرہ
 
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے لوگوں نے ہفتے کے روز سڑکوں پر نکل کر تشدد کے مسلحانہ واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا- مظاہرین مسلحانہ واقعات کو روکے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے- اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے میں سماجی کارکنوں کے کئی گروپ اور مسلحانہ تشدد سے متاثرہ افراد بھی شریک تھے- مظاہرین نے اسلحے کی خرید و فروخت سے پیسہ کمانے والی کمپنیوں اور تنظیموں کے خلاف نعرے بھی لگائے- قابل ذکر ہے کہ حکومت امریکا نے گزشتہ دو سال میں اسلحہ رکھنے سے متعلق قانون میں اصلاح کی کوشش کی لیکن اسلحہ سازی کی بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکوں نے قانون میں اصلاح نہیں ہونے دی- ان کمپنیوں کے مالک امریکی کانگریس میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں-
https://taghribnews.com/vdcci0qsm2bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ