تاریخ شائع کریں2015 6 June گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 193965

یمن: سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت بدستور جاری

یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت بدستور جاری ہے۔
سعودی جارحیت کے نتیجے میں تقریبا ڈھائی ہزار لوگ شہید اور ساڑھے چھے ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں آٹھ سو ستاسی بچے اور چھے سو اڑسٹھ خواتین شامل ہیں۔یمنی ذرائع
یمن: سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت بدستور جاری
 موصولہ خبروں میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے صنعا کے علاقے جبل نہدین اور دار ریاسہ پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ سعود عرب کے جنگی طیاروں نے جبل نقم کے علاقے پر بھی متعدد بار بمباری کی ہے جبکہ صوبہ لحج میں العند چھاونی اور اس کے اطراف کے علاقوں کو چار بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا جارہا ہے سعودی جارحیت میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ تاحال ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بے گناہ شہری مارے گئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ یمن پرسعودی جارحیت روز بروز خطرناک رخ اختیار کرتی جارہی ہےاور یمن میں انسانی حقوق مرکز نے اقوام متحدہ کے کمزور موقف کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے سعودی عرب کے خلاف مذمتی قرار داد پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دس ہزار چھوٹی بڑی رہائشی آبادیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ سعودی جارحیت میں یمن کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں اسپتال، تعلیمی مراکز ، سرکاری کاری ادارے اور بجلی ، گیس ، ٹیلی فون جیسی بنیادی تنصیبات کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔ بارہ ملین لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں غذائی اشیا اور دیگر سامان کی اشد ضرورت ہے جبکہ ساڑھے آٹھ ملین لوگ علاج معالجے اور دواؤں کی ترسیل کے منتظر ہیں۔ ضروری ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے بیس لاکھ بچوں کے مختلف بیمایوں میں متبلا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں تقریبا ڈھائی ہزار لوگ شہید اور ساڑھے چھے ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں آٹھ سو ستاسی بچے اور چھے سو اڑسٹھ خواتین شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcce1qsp2bqoo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ