تاریخ شائع کریں2015 4 September گھنٹہ 11:38
خبر کا کوڈ : 203882

دارالحکومت صنعا میں مسجد الموید میں بم دھماکے۔

دارالحکومت صنعا میں مسجد الموید میں بم دھماکے۔
یمن علما کونسل نے دارالحکومت صنعا میں بدھ کی رات ہونے والے بم دھماکوں کو امریکا، سعودی عرب اور دہشت گردوں کے درمیان نزدیکی رابطے کی علامت قرار دیا ہے-
دارالحکومت صنعا میں مسجد الموید میں بم دھماکے۔
یمن علما کونسل نے دارالحکومت صنعا میں بدھ کی رات ہونے والے بم دھماکوں کو امریکا، سعودی عرب اور دہشت گردوں کے درمیان نزدیکی رابطے کی علامت قرار دیا ہے-المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن علما کونسل نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع مسجد الموید میں بدھ کی رات ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں دسیوں نمازی شہید اور زخمی ہو گئے تھے- اس بیان میں آیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور امریکی حکومت، امریکی خفیہ ایجنسی اور آل سعود حکومت کے درمیان نزدیکی رابطہ ہے.

یمن علما کونسل نے اپنے بیان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس سے کہا ہے کہ جب بھی حملہ آور ممالک یا ان کے ایجنٹ، یمنی شہروں پر بمباری یا ان کے خلاف دہشت گردانہ بم دھماکے کر کے جرائم کے مرتکب ہوں تو وہ شمالی محاذوں پر اپنی کارروائیاں تیز کر دیں-  یمن کی قبائلی عوامی یکجہتی کونسل نے بھی ایک بیان جاری کر کے صنعا کی مسجد الموید میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور ملک کے قبائل کو یمنی معاشرے پر غیرممالک کے مسلط کردہ تمام انحرافی اور گمراہ کن نظریات سے مقابلے اور باہمی اتحاد کی دعوت دی ہے-

اس کونسل نے جارحین پر اپنے ایجنٹوں کو یمن میں جرائم کا ارتکاب کرنے پر اکسانے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہ طریقے یمنیوں کو شکست دینے میں جارحین کی ناتوانی اور ناکامی کی علامت ہیں- واضح رہے کہ صنعا کے شمال میں واقع مسجد الموید میں بدھ کی رات ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں بتیس نمازی شہید اور تقریبا" ایک سو زخمی ہو گئے تھے-
https://taghribnews.com/vdcc41qii2bqx48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ