تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 22:03
خبر کا کوڈ : 194081

بنگلہ دیش اور ہندوستان کے تاریخی معاہدے پر دستخط

بنگلہ دیش اور ہندوستان نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے سرحدی تنازعے کے اختتام کی امید کی جارہی ہے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد سرحدی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
بنگلہ دیش اور ہندوستان کے  تاریخی معاہدے پر دستخط
 
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد سرحدی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش اور ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں تاریخی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد جشن کا سماں دیکھا گیا۔ اس معاہدے کی رو سے سرحدی علاقوں کے رہنے والوں کو اپنی شہریت کے انتخاب کا حق حاصل ہوگا۔ ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری جے شنکر اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شاہد الحق نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ ہفتے کے دن ڈھاکہ میں ہونے والے اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کی سرحدی حدود کا تعین کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین سن انیس سو چوہتر میں ایک سمجھوتے کے تحت کیا گیا جس میں دونوں ممالک میں محصور تقریبا دو سو بستیوں کے تبادلے کی بات کی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcc40qss2bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ