تاریخ شائع کریں2015 4 September گھنٹہ 11:11
خبر کا کوڈ : 203872

تین امریکی سینیٹروں نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا

تین امریکی سینیٹروں نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا
امریکا کے مزید تین سینیٹروں کوری بوکر، مارک وارنر اور ہائڈی ہیٹ کیمپ نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے-
تین امریکی سینیٹروں نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا
امریکا کے مزید تین سینیٹروں نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے-ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مزید تین سینیٹروں کوری بوکر، مارک وارنر اور ہائڈی ہیٹ کیمپ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے- ان تینوں سینیٹروں کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے- یہ حمایت خاص طور سے نیو جرسی ریاست کے سینیٹر کوری بوکر کی طرف سے کی جانے والی حمایت قابل توجہ ہے۔ نیوجرسی ریاست میں امریکی یہودیوں کے بعض طبقات کی طرف سے سینٹر کو بوکر پر دباؤ تھا کہ وہ اس معاہدے کی مخالفت کریں- کوری بوکر، مارک وارنر اور ہائڈی ہیٹ کیمپ کی طرف سے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کے سبب اس معاہدے کے حامی ڈیموکریٹ اور آزاد سینیٹروں کی تعداد بڑھ کر سینتیس ہوگئی ہے- امریکی کانگریس موسم گرما کی پانچ ہفتے کی تعطیلات کے بعد آئندہ ہفتے اجلاس منعقد کرے گی- خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ، میں آئندہ ہفتے سیشن کے آغاز میں ہی ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں تیزی کے ساتھ بحث ہوگی-
 
https://taghribnews.com/vdcbzfb55rhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ