تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 194080

پاکستان:کل گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پولنگ

پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کےانتخابات کل ہونگے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں کیلئے دوسو سڑسٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ چھے لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
پاکستان:کل گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پولنگ
 
گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں کیلئے دوسو سڑسٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ چھے لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو سے سب سے زیادہ اراکین اسمبلی منتخب ہونگے، جن کی تعداد چھے ہوگی۔ ضلع گلگت، ہنزہ، نگر،غذر اور گانچھے سے تین تین ارکان کا انتخاب عمل میں آئے گا جبکہ ضلع دیامر سے چار اور استور سے دو ارکان گلگت بلتستان اسمبلی میں پہنچ پائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے تمام حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بائیس نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین نے پندرہ، آل پاکستان مسلم لیگ نے تیرہ، تحریک اسلامی نے بارہ، جمعیت علماء اسلام (ف) نے دس،پاکستان عوامی تحریک نے سات اور جماعت اسلامی نے چھے نشستوں پر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbwab8grhb9gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ