تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 203836

بحرین: قیدی اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی

بحرین: قیدی اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی
بحرینی شہریوں نے بدھ کی شام بوری سٹی، ابوصبیح اور الشاخورہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں نون والقلم کے زیر عنوان مظاہرے کئے۔
بحرین: قیدی اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی
بحرینی شہریوں نے گرفتار اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔منامہ پوسٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے بدھ کی شام بوری سٹی، ابوصبیح اور الشاخورہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں نون والقلم کے زیر عنوان مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے بحرینی اساتذہ کی یونین کے سربراہ مہدی ابو دیب سمیت آل خلیفہ کی جیلوں میں قید تمام اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مظاہرین تمام سیاسی قیدیوں خصوصا نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ اور طالب علموں کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بحرینی شہریوں نے انقلابی تحریک کے اہداف کے ساتھ وفاداری اور عوام کے جائز حقوق کے حصول تک پرامن مظاہرے جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے نواحی علاقے البلاد القدیم کے باشندوں نے بھی پرامن جلوس نکال کر آل خلیفہ کی جیلوں میں قید جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور دوسرے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے قیدیوں کی آزادی اور آل خلیفہ کی جانب سے کی جانے والی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcbffb50rhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ