تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 203845

ہندوستان فرانس سے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے پھر تیار

ہندوستان فرانس سے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے پھر تیار
ہندوستان نے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے-
ہندوستان فرانس سے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے پھر تیار
ہندوستان نے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے-فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چھتیس رافال لڑاکاطیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل کے مہینے میں چھتیس رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کا حکم دیا جس کے بعد سے ہندوستان اور فرانس کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا- ہندوستان کی وزارت دفاع نے جلد ہی اس بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل ہونے کی امید ظاہر کی ہے-

 واضح رہے کہ فرانس نے جنوری دو ہزار بارہ میں ہندوستان کو ایک سو چھبیس رافال طیارے فروخت کرنے کے مقصد سے مذاکرات کئے تھے- بعض فوجی ماہرین نے اس معاہدے کی مالیت بارہ ارب ڈالر سے زیادہ بتائی تھی-
https://taghribnews.com/vdcbafb5srhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ