تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:15
خبر کا کوڈ : 203844

دوسری جنگ عظیم کے ستّر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بیجنگ میں فوجی پریڈ

دوسری جنگ عظیم کے ستّر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بیجنگ میں فوجی پریڈ
بیجنگ میں فوجی پریڈ کے دوران ڈونگ فنگ اکیس نامی تقریبا دس نئے اینٹی شپ بیلیسٹک میزائلوں کی نمائش کی۔
دوسری جنگ عظیم کے ستّر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بیجنگ میں فوجی پریڈ
چین کی فوج نے دوسری جنگ عظیم کے ستّر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بیجنگ میں فوجی پریڈ کے دوران ڈونگ فنگ اکیس نامی تقریبا دس نئے اینٹی شپ بیلیسٹک میزائلوں کی نمائش کی۔فرانس پرس کی رپورٹ کے مطابق چین کی فوج نے تیان اینمن اسکوائر میں ڈونگ فنگ اکیس نامی تقریبا دس نئے اینٹی شپ بیلیسٹک میزائل کی نمائش کی۔

 حالیہ برسوں کے دوران فوجی حلقوں میں قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ بحر الکاہل میں ، کہ جہاں امریکہ کا ساتواں بحری بیڑہ موجود ہے، چین نے اپنی طاقت بڑھا کر طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔ ابھی تک ان میزائلوں کی رینج واضح نہیں ہے لیکن یورپ کے فوجی ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی رینج نو سو سے ایک ہزار کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔  فوجی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس میزائل میں دھماکے کی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayenuy49nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ