تاریخ شائع کریں2024 26 May گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 636941

استقامتی گروہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بہت اعلی سطح کا اور پروفیشنل ہے

یہ بہت ہی اسٹریٹیجک منصوبہ بندی سے کی جانے والی کارروائی ہے جس پر ریگولر فوجیں بھی قادر نہیں ہیں۔
استقامتی گروہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بہت اعلی سطح کا اور پروفیشنل ہے
غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں گھات لگاکے کی جانے والی کارروائی کے  بارے میں ایک عراقی فوجی  مبصر نے اتوار کو کہا ہے کہ ریگولر فوجیں بھی ایسی کارروائی انجام دینے پر قادر نہیں ہیں۔

عراق کے فوجی امور کے ماہر حاتم فلاحی نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں گھات لگا کے کی جانے والی کارروائی کے بارے میں اس ٹی وی چینل کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی اسٹریٹیجک منصوبہ بندی سے کی جانے والی کارروائی ہے جس پر ریگولر فوجیں بھی قادر نہیں ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ اس کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی دستے کے سبھی افراد ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوگئے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ استقامتی گروہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بہت اعلی سطح کا اور پروفیشنل ہے۔

 اس عراقی فوجی مبصر نے کہا کہ حماس کے عام سپاہیوں نے اسرائیلی فوج کے افسران کو شکست دے دی۔  

اس سے پہلے حماس کے فوجی بازو القسام بريگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک صوتی پیغام جاری کرکے بتایا تھا کہ ان کے مجاہدین نے سنیچر کی شام شمالی غزہ میں ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن کیا، صیہونی فوجیوں کو ایک سرنگ تک لائے اور اس کے دہانے پران کا مقابلہ کیا۔

 القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے مجاہدین اس گھات لگاکے کی جانے والی پیچیدہ کارروائی میں زیرو پوائنٹ پر صیہونی فوجیوں کے سامنے آئے، ان پر حملہ کیا، کئی کو ہلاک، کچھ کو زخمی اور بقیہ کو گرفتار کرلیا، ان کے اسلحے اپنے قبضے میں لے لئے اور پھر وہاں سے نکل گئے۔  
https://taghribnews.com/vdci5qaqzt1ap32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ