تاریخ شائع کریں2024 26 May گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 636895

ایران ایک مضبوط نظام اور آئینی و ادارہ جاتی ڈھانچے کا حامل ملک ہے

لبنان کی حزب اللہ کے شریعت بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی کے جسد خاکی کی تشییع میں لاکھوں کی شرکت نے ایران کے دشمنوں کو مایوس کیا جو اس ملک کے اسلامی نظام اور فلسطین کاز سے قوم کو جدا کرنے کے درپے تھے۔
ایران ایک مضبوط نظام اور آئینی و ادارہ جاتی ڈھانچے کا حامل ملک ہے
لبنان کی حزب اللہ کے شریعت بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی کے جسد خاکی کی تشییع میں لاکھوں کی شرکت نے ایران کے دشمنوں کو مایوس کیا جو اس ملک کے اسلامی نظام اور فلسطین کاز سے قوم کو جدا کرنے کے درپے تھے۔

لبنان کی حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران عظیم مصیبت کے باوجود موجودہ خلا کو پر کرے گا۔ کیونکہ ایران ایک مضبوط نظام اور آئینی و ادارہ جاتی ڈھانچے کا حامل ملک ہے جہاں کوئی خلا نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ کو ایران کے دشمنوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا اور اس ملک کی اسلامی حکومت اور ولی فقیہ کے ساتھ ایرانی عوام کی وفاداری کا اعلان اور عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے اسے ایرانی عوام کی فلسطین کی حمایت اور دفاع کی راہ میں استقامت کا اظہار جانا۔

شیخ یزبک نے 25 مئی 2000 کو جنوبی لبنان کی مزاحمت اور آزادی کی عید کا حوالہ دیتے ہوئے لبنان میں صیہونی دشمن کی رسواکن شکست کی سالگرہ کے موقع پر مزاحمت کے حامیوں کو مبارکباد دی۔

لبنان کے شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے وائس چیئرمین شیخ علی خطیب نے بھی کہا: ایران نے ہمارے مسائل بالخصوص لبنان اور فلسطین میں اپنی فراخدلانہ مدد اور اعلانیہ حمایت کے ذریعے اپنی دیانتداری اور اخلاص کا ثبوت دیا ہے اور اس نے  دمشق میں قونصل خانے پر صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

 ہماری کم ترین ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ اس ملک کے شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبد اللہیان اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر ہمدردی کا اظہار کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcgy393nak9w74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ