جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا
صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا ذرائع نے آئندہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کی بحالی اور اس حکومت اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ آنے والے ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا ذرائع نے آئندہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کی بحالی اور اس حکومت اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ پیرس میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز، اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن ال ثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اختتام پر کیا گیا۔
صیہونی حکومت سے متعلق ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مذاکرات ان نئی پیشکردہ تجاویز کی بنیاد پر ہوں گے۔
نیوز سائیٹ Axios نے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے اور موساد کے سربراہان اور قطری وزیر اعظم نے پیرس میں ہونے والی ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے میکنزم کا جائزہ لیتے ہوئے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس نیوز ویب سائٹ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اگرچہ اس ملاقات کے دوران مذاکرات جاری رکھنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا تاہم مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، حیدرآباد، اسکردو، گلگت، پاراچنار اور لاڑکانہ سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں پاکستانی مسلمانوں نے نماز ...