تاریخ شائع کریں2024 26 May گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 636888

30 مئی کو ایرانی صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا

الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ سید عباس جوہری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں صدارتی انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ اس سلسلے میں 30 مئی کو خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
30 مئی کو ایرانی صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا
الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ نے کہا ہے کہ 30 مئی کو صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا۔

الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ سید عباس جوہری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں صدارتی انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ اس سلسلے میں 30 مئی کو خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 مئی سے لے کر 3 جون تک امیدوار فارم بھرسکیں گے اور ان کی چھان بین ہوگی۔ 11 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

سید عباس جوہری نے مزید کہا کہ 12 جون سے 26 جون تک امیدوار انتخابی مہم چلاسکیں گے جبکہ 27 کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ چودہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں عوام 28 جون جمعہ کے دن ووٹ ڈالیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcivqaqvt1apv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ