تاریخ شائع کریں2024 26 May گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 636887

ایرانی انتخابات کے تمام مراحل کو بروقت اور شفاف طریقے سے انجام دینے پر اتفاق

ایران میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد صدارتی انتخابات کے حوالے سے ریاست کے تینوں اہم اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخابات کے لئے ماحول سازی پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی انتخابات کے تمام مراحل کو بروقت اور شفاف طریقے سے انجام دینے پر اتفاق
مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایران میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد صدارتی انتخابات کے حوالے سے ریاست کے تینوں اہم اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخابات کے لئے ماحول سازی پر اتفاق کیا گیا۔

مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کے علاوہ نگران کونسل کے نائب سربراہ، وزیرداخلہ اور صدر کے قانونی امور کے معاون بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران آئین کے مطابق صدارتی انتخابات کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور انتخابات کے تمام مراحل کو بروقت اور شفاف طریقے سے انجام دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران صدارتی امیدواروں کی شرائط پر نظرثانی کی گئی تاکہ فقط شرائط کے حامل افراد ہی رجسٹریشن کراسکیں۔

اجلاس کے دوران مختلف صوبوں کے گورنروں کو انتخابی ماحول پیدا کرنے کے لئے مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔
https://taghribnews.com/vdch6-n-q23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ