غزہ میں کاروائی کے دوران مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا
فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
شیئرینگ :
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں کاروائی کے دوران مجاہدین نے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمال میں ایک پیچیدہ کاروائی کے دوران صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ جبالیا میں مجاہدین نے منصوبہ بندی کے تحت صہونی فوجیوں کو زیرزمین سرنگ کی طرف کھینچا اور سرنگ کے دہانے پر پہنچتے ہی چاروں طرف سے حملہ کیا۔
مجاہدین کے اچانک حملے سے صہیونی فوجیوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ مجاہدین کے حملے میں موقع پر موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے بعض صہیونی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں زخمی صہیونی فوجی کو گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، حیدرآباد، اسکردو، گلگت، پاراچنار اور لاڑکانہ سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں پاکستانی مسلمانوں نے نماز ...