تاریخ شائع کریں2024 26 May گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 636884

غزہ نسل کشی کے دہانے پر ہے

کولمبیا کے وزیر خارجہ لوئس گلبرٹو موریو نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  صدر گستاو پیٹرو نے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا حکم دیا تھا۔
غزہ نسل کشی کے دہانے پر ہے
کولمبیا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام نہ کرنے کی بنا پر ان کے ملک نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

کولمبیا کے وزیر خارجہ لوئس گلبرٹو موریو نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  صدر گستاو پیٹرو نے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ نسل کشی کے دہانے پر ہے اور اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہے۔

کولمبیا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا: ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تعمیل اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قبل ازیں کولمبیا کے صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی پر کڑی تنقید کی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا

صدر پیٹرو نے یہ بھی کہا تھا کہ فلسطین  خآتمہ تو انسانیت کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔

ان کہنا تھا کہ ہم نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کردیئے ہیں جو سیکورٹی اور کاروبار کے لحاظ سے بگوٹا کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

نیتن یاہو کے ان بیانات کے جواب میں جن پر ان پر یہود دشمنی کا الزام لگایا گیا تھا صدر پیٹرو نے کہا تھا کہ وہ یہود مخالف نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی بربریت، نسل کشی اور غیر انسانی  اقدامات کے خلاف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcevp8pejh8xvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ