تاریخ شائع کریں2024 25 May گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 636782

پاکستانی وزیر اعظم کا رفح میں اسرائیلی حملے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کےفیصلے پرفوری عمل کرائے، رفح میں آپریشن روکنے سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔
پاکستانی وزیر اعظم کا رفح میں اسرائیلی حملے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم
وزیراعظم شہبازشریف نے رفح میں اسرائیلی حملے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کےفیصلے پرفوری عمل کرائے، رفح میں آپریشن روکنے سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر اعظم نے مظلوم انسانیت کے لیے پٹیشن دائرکرنے  پر جنوبی افریقا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو غزہ اور رفح میں رسائی دی جائے اور  راستے کھولنے، غذائی اورطبی امداد کی فوری فراہمی کے فیصلے پرعملدرآمد کرایا جائے۔

خیال رہےکہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویشناک حالات سےدوچارہیں۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے۔

عدالت نے کہا کہ رفح میں فوجی آپریشن سے انتہائی افسوسناک انسانی سانحہ جنم لےسکتا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں صورتحال بہتربنانےکے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی تفتیشی ٹیم کے ارکان کو غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
https://taghribnews.com/vdcbw0b05rhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ