تاریخ شائع کریں2024 25 May گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 636774

٪67 صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ سے مایوس

صیہونی چینل 12 پر شائع ہونے والی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین رائے شماری کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ٪67 صیہونی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جنگ کے اس مرحلے میں صیہونی حکومت کا آخری ہدف صیہونی قیدیوں کی واپسی ہونا چاہیے۔
٪67 صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ سے مایوس
 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ ترین سروے کے مطابق ٪67 صیہونی غزہ کی پٹی سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے معاملے میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ سے مایوس ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ کابینہ اس سلسلے میں خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہی ہے۔

صیہونی چینل 12 پر شائع ہونے والی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین رائے شماری کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ٪67 صیہونی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جنگ کے اس مرحلے میں صیہونی حکومت کا آخری ہدف صیہونی قیدیوں کی واپسی ہونا چاہیے۔

ان صہیونیوں کا خیال ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

ساتھ ہی %48 صیہونیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز کو نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً جنگی کونسل سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اس سے قبل صیہونی ٹیلی ویژن چینل کان نے بھی ایک سروے  رپورٹ میں بتایا تھا کہ %74 صیہونی حکمران کابینہ سے مطمئن نہیں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmeqe02bq1m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ