تاریخ شائع کریں2024 25 May گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 636747

لندن میں شہید صدر اور ان کے ساتھی شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد

 تعزیتی پروگرام لندن کے الکفیل کلچرل سینٹر میں منعقد ہواجس میں ایران کے ناظم الامور، عراق کے سفیر، لندن  اسلامک سینٹر کے سربراہ،  علمائے کرام اور لندن میں مقیم اسلامی انقلاب کے طرفداروں نے شرکت کی۔
لندن میں شہید صدر اور ان کے ساتھی شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد
لندن میں شہید صدر اور ان کے ساتھی شہدا کی یاد میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اسلامی انقلاب کے طرفداروں نے شرکت کی۔

 تعزیتی پروگرام لندن کے الکفیل کلچرل سینٹر میں منعقد ہواجس میں ایران کے ناظم الامور، عراق کے سفیر، لندن  اسلامک سینٹر کے سربراہ،  علمائے کرام اور لندن میں مقیم اسلامی انقلاب کے طرفداروں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد اقوام متحدہ میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا وہ کلپ دکھایا گیا جس میں شہید صدر نے ہاتھ میں قرآن کریم اٹھا کراس مقدس آسمانی کتاب اور اس کی آیات کا دفاع کیا تھا۔   

عالمی اسلامی اسمبلی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عالمی نے جلسے سے خطاب میں  شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ذاتی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں مخلص، پیرو مکتب اہل بیت، اہل عمل اور بین الاقوامی مسائل سے باخبر شخصیت قرار دیا۔  

انھوں نے شہید صدر کے جنازے میں کروڑوں لوگوں کی شرکت اور پوری دنیا کی جانب سے ان کی شہادت پر غم و اندوہ کی لہر دوڑ جانے کو مختلف طبقات کے لوگوں میں شہید صدر کی مقبولیت کا مظہر قرار دیا۔

 عالمی اسلامی اسمبلی کے سبراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عالمی نے کہا کہ  ایرانی عوام صادق اور محکم ہیں اور جس راستے کا انھوں نے انتخاب کیا ہے اس پر گامزن رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار عشروں کے دوران ایرانی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے ساتھ ہیں۔  

اس کے بعد مختلف ذاکرین نے شہید صدر اور ان کے ساتھی شہدا کے ایصال ثواب کے لئے مصائب مظلوم کربلا بیان کئے اور لوگوں نے اشک غم بہائے۔

آج بھی لندن میں شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے سامنے اسلامی انقلاب کے طرفداروں کے اجتماع کا پروگرام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت  کے بعد لندن میں مقیم مختلف ملکوں کی سفیروں، سینیئر سفارتکاروں،   دانشوروں اور یہودی علما نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں جاکر اس سانحے پر تعزیت پیش کی اور تعزیتی رجسٹر پر دستخط کئے۔
https://taghribnews.com/vdcc0eqem2bq1m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ