القسام بٹالین کا رفح کے شمال مشرق اور جبالیہ کیمپ میں صیہونی فوج پر حملہ
حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے رفح کے مشرق میں صیہونی حکومت کے تین ٹینکوں کو "یٰسین 105" راکٹوں اور "شواز" بموں سے نشانہ بنایا ہے۔
شیئرینگ :
حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے رفح کے شمال مشرق اور جبالیہ کیمپ میں صیہونی فوج کے تین مرکاوا ٹینکوں کو یاسین 105 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے رفح کے مشرق میں صیہونی حکومت کے تین ٹینکوں کو "یٰسین 105" راکٹوں اور "شواز" بموں سے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق القسام نے غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ کی شاہراہ العجارمہ پر قابض فوج کے دو مرکاوا 4 ٹینکوں کو یاسین 105 راکٹوں جب کہ القصائب محلے میں ایک مرکاوا 4 ٹینک کو شواز بم سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی مزاحمت کی یہ کاروائی صیہونی فوج کے شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں کمال عدوان ہسپتال پر حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں صیہونی فوجیوں کی پیش قدمی اور اسپتال کو نشانہ بنانے کی وجہ سے یہ طبی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ابو یوسف النجار اسپتال کے ڈائریکٹر کا بھی کہنا تھا کہ قابض فوج جان بوجھ کر غزہ کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کی سمت بڑھ رہی ہے اور رفح میں الکویتی اسپتال انہیں حملوں کی وجہ سے خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج جو ظلم و ستم فلسطین میں ڈھایا جارہاہے اور غزہ میں تقریباً 40ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا ، جن میں ہزاروں شیر خوار بچے بھی تھے ، اس ...