تاریخ شائع کریں2024 24 May گھنٹہ 18:46
خبر کا کوڈ : 636660

یمن کی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تین اہم سمندری کارروائیاں

یحیی سریع نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں اسرائيل کے لئے کام کرنے والے یان نس نامی بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی کوشش کے دوران ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا گیا ۔
یمن کی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تین اہم سمندری کارروائیاں
بحیرہ احمر، بحیرہ مکران اور بحیرہ روم میں یمنی افواج نے  صیہونی حکومت کے خلاف تین اہم کارروائیاں انجام دی ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج جمعے کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تین اہم سمندری کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں بحیرہ مکران میں صیہونی حکومت کے ایم ایس سی الیکزنڈرا بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع  نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں اسرائيل کے لئے کام کرنے والے یان نس نامی بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی کوشش کے دوران ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا گیا ۔

انھوں نے بتایا کہ تیسری کارروائی میں جو بحیرہ احمر میں انجام دی گئ، صیہونی حکومت کے ایسیکس بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے کہا کہ ہم ایک بارپھران تمام شپنگ کمپنیوں کو جو صیہونی حکومت کے لئے کام کرتی ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ ان  کے بحری جہازوں پرچاہے وہ جہاں بھی جارہے ہوں، آپریشن کے علاقے میں نشانہ بنایا جائے گا۔  

 یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد ہی یمن کی مسلح افواج نے، فلسطین کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا اورگزشتہ مہینے بحیرہ احمر اور باب المندب میں امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے کئے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔     
https://taghribnews.com/vdcg3393zak9w34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ