تاریخ شائع کریں2024 24 May گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 636631

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انروا نے کہا کہ عدم تحفظ اور امدادی سامان کی قلت کے باعث رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے۔
غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے
غزہ: فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی تنظیم انروا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انروا نے کہا کہ عدم تحفظ اور امدادی سامان کی قلت کے باعث رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے۔

رواں ماہ غزہ نے جنوب اور شمال میں اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینیوں کو ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنی پڑی۔ ان حملوں کے نتیجے میں غزہ میں امداد کی رسائی بھی متاثر ہوئی جس سے غذائی قلت کا خطرہ بڑھ گیا۔

اپنے بیان میں انروا کا کہنا تھا کہ اس کے 24 مراکز  صحت میں سے صرف 7 مراکز ہی فعال ہیں۔

انروا کا مزید کہنا تھا کہ رفح کراسنگ اور کرم ابو سالم کراسنگ کی بندش کی وجہ سے گزشتہ 10 روز سے اسے کسی قسم کا طبی سامان موصول نہیں ہوا۔

انروا کے بیان میں کہا گیا ہےکہ 7 اکتوبر سے  اب تک غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں انروا کے پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے 449 افراد بھی شامل ہیں۔

انروا کے مطابق اب تک انروا کے مراکز اور ان میں موجود لوگوں پر 382  حملے ہوچکے ہیں جبکہ انروا کے 189 اہلکار بھی اس تنازع کا شکار ہوچکے ہیں۔

انروا کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کے آفس فار  دی کو آرڈینیشن آف ہیومنٹیرئین افیئرز کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 480 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 116 بچے بھی شامل ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcexp8pzjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ