شہید عبداللہیان کے کردار کو ایران عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے
انہوں نے اپنی صادقانہ اور سنجیدہ کوششوں کے ذریعے انقلاب اسلامی کے اقدار اور ایرانی مفادات کے تحفظ میں گرانقدر خدمات انجام دیں جس سے ایران کا سفارتی میدان میں سر فخر سے بلند ہوگیا۔
شیئرینگ :
رہبر معظم کے مشیر اعلی جنرل صفوی نے کہا ہے کہ شہید عبداللہیان نے سفارتی شعبے میں ایران کا سر دنیا میں فخر سے بلند کردیا۔
رہبر معظم کے مشیر اعلی میجر جنرل سید یحیی صفوی نے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے سفارتی شعبے میں دنیا میں ایران کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔
ایران کے مجاہد اور خستہ ناپذیر وزیرخارجہ کی شہید صدر رئیسی کے ساتھ حادثے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنی صادقانہ اور سنجیدہ کوششوں کے ذریعے انقلاب اسلامی کے اقدار اور ایرانی مفادات کے تحفظ میں گرانقدر خدمات انجام دیں جس سے ایران کا سفارتی میدان میں سر فخر سے بلند ہوگیا۔
شہید عبداللہیان کے کردار کو ایران عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ شہید عبداللہیان کی روح پر ہم درود بھیجتے ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج جو ظلم و ستم فلسطین میں ڈھایا جارہاہے اور غزہ میں تقریباً 40ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا ، جن میں ہزاروں شیر خوار بچے بھی تھے ، اس ...