تاریخ شائع کریں2024 23 May گھنٹہ 01:32
خبر کا کوڈ : 636479

عبوری صدر ڈاکٹر مخبر پاک ایران معاہدوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں تعاون کریں گے

پاکستان ایران کا برادر ملک ہے اور دونوں کے تعلقات بہت اہم ہیں البتہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گزشتہ برسوں میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت میں ان تعلقات کو دوبارہ پروان چڑھانے کا موقع ملے گا۔
عبوری صدر ڈاکٹر مخبر پاک ایران معاہدوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں تعاون کریں گے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج شام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی اور پاکستان کی حکومت اور عوام کی ہمدردی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پاکستان ایران کا برادر ملک ہے اور دونوں کے تعلقات بہت اہم ہیں البتہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گزشتہ برسوں میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت میں ان تعلقات کو دوبارہ پروان چڑھانے کا موقع ملے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے شہید صدر ابراہیم رئیسی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ صدر رئیسی کا گزشتہ دنوں کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے اور عبوری صدر ڈاکٹر مخبر پاک ایران معاہدوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں تعاون کریں گے ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ برادر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ ایک سے نہیں رہتے لہذا رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے اور تعاون میں  پیشرفت کو سنجیدگی اور عملی طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شہید صدر رئیسی کے دورہ پاکستان کو انتہائی مفید قرار دیا اور تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستقبل کے روڈ میپ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے  اس امید کا اظہار کیا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
https://taghribnews.com/vdcefp8pojh8xei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ