تاریخ شائع کریں2024 23 May گھنٹہ 01:27
خبر کا کوڈ : 636476

حالیہ واقعہ میں ممتاز شخصیت کا ضیاع ہمارے لئے ایک مشکل مرحلہ ہے

رہبر انقلاب اسلامی  نے حالیہ واقعہ کو ایک ممتاز شخصیت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن خدا کے فضل سے ایرانی قوم اس المناک واقعہ سے گزشتہ سالوں کے مشکل اور تلخ تجربات کی طرح تجربہ حاصل کرے گی۔
حالیہ واقعہ میں ممتاز شخصیت کا ضیاع  ہمارے لئے ایک مشکل مرحلہ ہے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج شام لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات میں اس تلخ اور افسوسناک واقعے پر لبنان کی حکومت اور عوام کے اظہار ہمدردی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ لبنان میں عوامی سوگ کا اعلان دونوں ممالک کی رفاقت کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنے لبنانی بھائیوں اور سید حسن نصر اللہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ واقعہ کو ایک ممتاز شخصیت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن خدا کے فضل سے ایرانی قوم اس المناک واقعہ سے گزشتہ سالوں کے مشکل اور تلخ تجربات کی طرح تجربہ حاصل کرے گی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے لبنان میں مزاحمتی گروہوں کے درمیان موجودہ یکجہتی پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقے میں "وجود" کی جنگ کے حوالے سے  فرمایا کہ علاقے کی موجودہ صورتحال صہیونیوں اور اسکے ہم نواوں  کے لیے زندگی اور موت کے مترادف ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ فلسطین اور غزہ کے حالیہ مسائل میں لبنان کے تعاون نے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جو لبنان کے لیے بھی خوش آیند ہیں۔

اس ملاقات میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ افسوسناک واقعے پر لبنان کی قوم اور حکومت کے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں اور ایسے اندوہناک موقع پر یہ ہمارا فرض تھا کہ ہم لبنان کی حکومت اور عوام کی نمایندگی  کرنے کے لیے تہران آئیں۔

نبیہ بری نے علاقے کے حالات اور غزہ کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے اسے "وجود" کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ لبنان غزہ کے عوام کے قتل عام کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا اور لبنانی مزاحمت غزہ کے عوام کی مدد کے لیے میدان میں ہے اور ہم موجودہ حالات میں تبدیلی کو غزہ کی جنگ کا خاتمہ سمجھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbz0b00rhbfap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ