تہران میں آسٹریلیا کے ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی
وزارت خارجہ کے ایشیا اور اوشنیا کے ادارے کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا احتجاجی بیان آسٹریلیا کے ناظم الامور کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ تہران جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی اعلی عہدے داروں اور اداروں پر کنبیرا کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد، تہران میں آسٹریلیا کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ایشیا اور اوشنیا کے ادارے کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا احتجاجی بیان آسٹریلیا کے ناظم الامور کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ تہران جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آسٹریلیا کے ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بیان کو فورا اپنے دارالحکومت کو منتقل کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے، اسرائیلی جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے وعدہ صادق جوابی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا اور اس بہانے پانچ ایرانی عہدے داروں اور تین اداروں پر پابندی عائد کردی۔
اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی رجیم کے جوائنٹ چیف اسٹاف کے سربراہ "ہرتزی ہالیوی" کو نشانہ بنانے کے لیے "عزالدین القسام بریگیڈز" کی کارروائی کی ...