تاریخ شائع کریں2024 10 May گھنٹہ 12:45
خبر کا کوڈ : 634788

رہبر انقلاب اسلامی نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا

تہران میں بارھویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی  رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) کے پولنگ بوتھ نمبر 110 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر  اپنا ووٹ کاسٹ کیا
 آج جمعہ 10 مئی کی صبح تہران میں بارھویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع ہوئی اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

تہران میں بارھویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی  رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) کے پولنگ بوتھ نمبر 110 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای صبح 8 بجے تہران کے پولنگ بوتھ نمبر 110 پر پہنـچ گئے اورپریزائیڈنگ آفیسر نیز پولنگ بوتھ کے دیگر ذمہ داران نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد آپ کا نام رجسٹر میں لکھا جس کے بعد آپ نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارھویں پارلیمانی انتخابات میں تہران سمیت پندرہ صوبوں میں پارلیمنٹ کی 45 نشستوں کے لئے کوئی بھی امیدوار حد نصاب تک نہیں پہنچ سکا تھا اس لئے ان نشستوں پر انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے تھے۔

 آج جمعہ 10 مئی کی صبح  آٹھ بجے پارلیمنٹ کی ان پینتالیس نشستوں کے لئے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا جس میں 90 امیدوار میدان میں ہیں۔

 تبریز، شبستان ، میانہ ، پارس آباد، سمیرم ، لنجان، کرج، تہران، ورامین ، بیرجند، مشہد، آبادان، رامہرمز، خدا بندہ ، زنجان، شیراز، مرودشت، خرم آباد، قائم شہر، ملایر، کرمان شاہ اور گنبد کاووس میں پارلیمنٹ کی باقی ماندہ 45 نشستوں کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ایک ساتھ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔

 پارلیمنانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مذکورہ صوبوں میں 11 ہزار 500 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

 اس مرحلے میں آٹھ حلقوں، تبریز، تہران، آبادان، شیراز، کرمانشاہ، خرم آباد،قائم شہر اور ملایرمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔   
https://taghribnews.com/vdcfcjdvcw6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ