تاریخ شائع کریں2024 20 April گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 632440

فلسطین کی رکنیت کے خلاف امریکہ کا ویٹو صرف خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دے گا

اس سے قبل حماس نے بھی سلامتی کونسل کے 12 رکن ممالک کے اتفاق  کے باوجود اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے خلاف امریکہ کی جانب سے ویٹو کے استعمال کی شدید مذمت کی تھی۔
فلسطین کی رکنیت کے خلاف امریکہ کا ویٹو صرف خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دے گا
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے خلاف سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو کی شدید مذمت کی۔

شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے خلاف امریکی ویٹو اس ملک کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اور امریکہ کا ویٹو صرف خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دے گا۔

اس سے قبل حماس نے بھی سلامتی کونسل کے 12 رکن ممالک کے اتفاق  کے باوجود اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے خلاف امریکہ کی جانب سے ویٹو کے استعمال کی شدید مذمت کی تھی۔

حماس کے ایک بیان میں کہا گیا: امریکہ نے ایک بار پھر بین الاقوامی ارادے کے خلاف اپنی چودھراہٹ کے بل بوتے پر فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے جائز مطالبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

یاد رہے کہ آج صبح سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے سے متعلق ووٹنگ اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

ادھر الجزیرہ نیوز چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔
https://taghribnews.com/vdci5raqut1ap52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ