تاریخ شائع کریں2024 18 April گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 632247

صیہونی حکومت کو UNRWA کو شمالی غزہ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرنی چاہیے

 مغربی ایشیا اور فلسطین میں پیش رفت سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ووڈ وارڈ نے کہا کہ لندن فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو رسمی طور پرتسلیم کرتا ہے۔
صیہونی حکومت کو UNRWA کو شمالی غزہ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرنی چاہیے
اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈ وارڈ نے بدھ کے روز مغربی ایشیا اور فلسطین میں پیش رفت سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو اس تنظیم کو شمالی غزہ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔

 مغربی ایشیا اور فلسطین میں پیش رفت سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ووڈ وارڈ نے کہا کہ لندن فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو رسمی طور پرتسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ UNRWA غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے والا اہم ادارہ ہے اور دیگر تنظیمیں بھی فلسطینی عوام میں اپنی امداد تقسیم کرنے کے لیے UNRWA کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ UNRWA اردن، شام اور لبنان میں 40 لاکھ فلسطینیوں کی مدد سمیت پورے علاقے میں صحت، تعلیمی خدمات اور انسانی امداد فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور خاص طورپر ایسے نازک وقت میں یہ حمایت علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

ووڈ وارڈ نے کہا کہ صیہونی حکومت کو غزہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ اور UNRWA کو شمالی غزہ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdox095yt0sx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ