تاریخ شائع کریں2023 29 October گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 612844

صہیونی حکومت کی شکست کا دور شروع ہوچکا ہے

تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ دشمن ہر روز دھمکیاں دے رہا ہے ہم بھی ان کے انتظار میں ہیں۔ دشمن کو ایسی شکست کا مزہ چکھائیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی شکست کا دور شروع ہوچکا ہے۔ دفاعی اور اطلاعاتی شعبے میں دشمن کی برتری ختم ہوچکی ہے۔
صہیونی حکومت کی شکست کا دور شروع ہوچکا ہے
حماس کی ذیلی شاخ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی غزہ کے شہریوں پر بموں کی برسات اور خون کی ہولی کھیل کر اپنی تاریخی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی جنایات کو طوفان الاقصی میں ہونے والی تاریخی شکست کا بدلہ قرار دیا۔

تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ دشمن ہر روز دھمکیاں دے رہا ہے ہم بھی ان کے انتظار میں ہیں۔ دشمن کو ایسی شکست کا مزہ چکھائیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی شکست کا دور شروع ہوچکا ہے۔ دفاعی اور اطلاعاتی شعبے میں دشمن کی برتری ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ جنگ تاریخ اسلام کی اہم جنگ ثابت ہوگی۔ عرب ممالک کے حکمرانوں سے ہمارا سوال ہے کہ کیا اس قدر ناتوان ہوچکے ہیں کہ غزہ کو مالی امداد بھی نہیں بھیج سکتے ہیں؟

ابوعبیدہ نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کچھ فرصت ہاتھ آئی تھی لیکن دشمن نے موقع ہاتھ گنوا دیا اور وحشیانہ حملہ کرکے 50 قیدیوں کو قتل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی قیدیوں کے بدلے ہم تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دنیا کو اسرائیلی فوج کے شکست ناپذیر اور مرکاو ٹینک کے غیر معمولی ہونے کی داستانیں سنانے کا وقت گزر گیا ہے۔ غزہ کے اطراف میں ان داستانوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceew8pejh8zvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ