تاریخ شائع کریں2023 22 August گھنٹہ 09:51
خبر کا کوڈ : 604543

ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

شام  تہران میں دو طرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کو فعال بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شام  تہران میں دو طرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کو فعال بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر خارجہ زامبری عبدالقدیر کے ساتھ دو طرفہ تعان کے علاوہ بعض علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر سود مند بات چیت ہوئی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے صدر ایران سید ابراہیم رئيسی کو اپنے ملک کے دورے کے  دعوت بھی دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbaab0frhbgsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ