تاریخ شائع کریں2023 21 August گھنٹہ 11:27
خبر کا کوڈ : 604412

تہران-ریاض تعلقات  پورے خطے، مسلم اقوام بالخصوص پاکستان کے لیے خوش آیند ہیں

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے چین، پاکستان اور ایران کے اچھے تعلقات کے حوالے سے سہ فریقی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا: تینوں ہمسایہ ممالک کا تعاون مشترکہ مفادات کی ضمانت ہے جو ہمہ جہتی تعلقات کےنئے مواقع پیدا کرے گا۔
تہران-ریاض تعلقات  پورے خطے، مسلم اقوام بالخصوص پاکستان کے لیے خوش آیند ہیں
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے چین، پاکستان اور ایران کے اچھے تعلقات کے حوالے سے سہ فریقی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا: تینوں ہمسایہ ممالک کا تعاون مشترکہ مفادات کی ضمانت ہے جو ہمہ جہتی تعلقات کےنئے مواقع پیدا کرے گا۔

رضا امیری مقدم نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات، عالم اسلام کے مسائل، مسئلہ فلسطین اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے حالیہ دورہ پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

امیری مقدم نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں بتایا کہ اس پروجیکٹ پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے اور پاکستانی عوام بہت جلد اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران،  پاک چین مشترکہ اقتصادی کوریڈور (CPEC) منصوبے کو علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم  سمجھتا ہے، اور ایران پاکستان کو اپنی بندرگاہوں کے ذریعے مغربی ایشیا خصوصاً وسطی ایشیا تک رسائی کا بہترین موقع فراہم کر سکتا ہے۔

چین کی میزبانی میں پہلے تہران – بیجنگ - اسلام آباد سیکورٹی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ تینوں دوست ممالک دہشت گردی کے مذموم رجحان کا مقابلہ کرنے اور ایک دوسرے کی سلامتی کو بہتر بنانے پر متفق ہیں اور اس حوالے سے ہم  پاکستان اور چین کی وسطی ایشیا تک محفوظ رسائی کو آسان بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔  

ایرانی سفیر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ تعلقات کی بحالی سمیت عالم اسلام کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ تہران-ریاض تعلقات  پورے خطے، مسلم اقوام بالخصوص پاکستان کے لیے خوش آیند ہیں۔

رضا امیری مقدم نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے تعلقات کو معمول پر لانے کے بہانے سےخطے کے ممالک میں دراندازی کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ جاری رکھنے کے لیے صیہونی حکومت کی ہر سازش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

انہوں نے کہا: اسرائیل ایک جعلی غاصب حکومت ہے جس نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور ایران ایی کسی جعلی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgqt93xak9zt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ