تاریخ شائع کریں2023 22 July گھنٹہ 11:49
خبر کا کوڈ : 601059

آزادی اظہار کے بہانے قرآن کی توہین کا دہرایا جانا ناقابل قبول ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سوئیڈن کو اسطرح کی تفرقہ انگيزی اور تشدد کے فروغ سے دور رہنا چاہیےکیونکہ اس سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے سوئیڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات  ہوئے واضح کیا کہ قرآن کریم اور دیگر مقدس کتابوں کی کسی بھی جگہ، کسی کی طرف سے اور کسی بھی حالت میں بے حرمتی قابل مذمت ہے اور آزادی اظہار کے بہانے ان حرکتوں کا دہرایا جانا ناقابل قبول ہے۔

امیر عبداللہیان نے سوئیڈن کے وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈ‎ش پولیس نے آزادی اظہار کا غلط استعمال کرتے ہوئے دنیا کے تمام مسلمانوں کے ضمیر، عقیدہ اور ایمان کی کھلم کھلا توہین کی اجازت دی  جو درحقیقت مسلمانوں کے خلاف کھلا تشدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دین ابراہیمی یا دیگر مقدس آسمانی کتابوں میں سے کسی کی توہین ہو تو نہ صرف اس کی مذمت کی جانا چاہیے بلکہ اس توہین  میں ملوث فرد یا افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے سوئيڈش وزیر خارجہ پر زور دیا کہ اس ناقابل معافی توہین کا ارتکاب کرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے اور اس پر مقدمہ چلا کر قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر سوئیڈن کو اپنے خلاف اسلامی ممالک کے فیصلہ کن اقدام  کا سامنا کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcam6nio49nww1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ