تاریخ شائع کریں2023 30 January گھنٹہ 12:30
خبر کا کوڈ : 582325

اسلامی تعلیمات انسانیت کے درمیان عدالت، مساوات اور پرامن بقائے باہمی کی ترغیب دیتی ہیں

ہ عالم بشریت کی دین اسلام کی طرف واپسی اور رسول اللہ (ص) اور اہل بیت (ع) کے ذریعے ہم تک پہنچی ہوئی صحیح تعلیمات پر عمل، انسانیت کو درپیش مشکلات اور مصائب سے نجات کا ذریعہ ہے۔
اسلامی تعلیمات انسانیت کے درمیان عدالت، مساوات اور پرامن بقائے باہمی کی ترغیب دیتی ہیں
عراقی معروف عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنی ہفتہ وار گفتگو میں کہا کہ عالم بشریت کی دین اسلام کی طرف واپسی اور رسول اللہ (ص) اور اہل بیت (ع) کے ذریعے ہم تک پہنچی ہوئی صحیح تعلیمات پر عمل، انسانیت کو درپیش مشکلات اور مصائب سے نجات کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیاوی مصائب اور تنازعات سے نکلنے کا حل؛ دین اسلام کی طرف لوٹنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے، مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات انسانیت کے درمیان عدالت، مساوات اور پرامن بقائے باہمی کی ترغیب دیتی ہیں۔

آیت الله مدرسی نے پوری انسانیت کو، رسول الله صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی رسالت کے حقیقی علمبردار علماء کے گرد جمع ہونے کی دعوت دی۔

عراقی معروف عالم دین نے مزید کہا کہ آج دنیا کو جن بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں سے ایک معاشی چیلنج ہے، کیونکہ ایک چھوٹا گروہ دنیا والوں کی دولت و ثروت پر مسلط اور قابض ہے اور اپنے اثر و رسوخ اور ظالمانہ طاقت سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جب کہ کروڑوں لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مسلم معاشروں کو دین اور قرآنی ثقافت کے گہرے ادراک کے ساتھ آراستہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو درپیش تباہ کن تنازعات سے بچانے کیلئے، قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے والے مومنین اور سیاسی و اقتصادی ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے والے علماء کا وجود ضامن ہے۔
https://taghribnews.com/vdceww8nnjh8vxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ