تاریخ شائع کریں2023 15 January گھنٹہ 20:35
خبر کا کوڈ : 580591

حوزہ علمیہ میں سطح اول کے طالب علم کو اسلامی افکار اور شہید مطہری کو پڑھنے کی ضرورت ہے

ہمیں نظم و نسق کے میدان میں اس طرح کوشش کریں کہ تمام مشکلات اور مسائل حل ہو جائیں اور بلند مقاصد کے حصول کی جانب ہمارے قدم بڑھیں۔
حوزہ علمیہ میں سطح اول کے طالب علم کو اسلامی افکار اور شہید مطہری کو پڑھنے کی ضرورت ہے
آیت اللہ اعرافی نے قم المقدسہ میں مدرسہ مدینہ العلم کے مدیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور امام خمینیؒ کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ہمیں نظم و نسق کے میدان میں اس طرح کوشش کریں کہ تمام مشکلات اور مسائل حل ہو جائیں اور بلند مقاصد کے حصول کی جانب ہمارے قدم بڑھیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: دین کی بنیادی چیزوں کی تبلیغ کے میدان میں کام کو ایک خاص درجہ حاصل ہے، اور ظاہر سی بات ہے کہ اس میدان میں کام کرنا زیادہ مشکل اور حساس ہے، اس سلسلے میں مدارس کی مدد بہت ضروری ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: اس میدان میں مزید جامع اور بہتر نتیجہ حاصل کرنے کے لئے مدارس کے ساتھ تعامل اور تجربیات کے تبادلے کی ضرورت ہے اور موجودہ حساسیت کو دیکھتے ہوئے اس میدان میں خصوصی سرمایہ کاری لازم ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا: طلباء کی تعلیم و تربیت کے میدان میں مدارس کو علمی، سماجی اور علمی پہلوؤں میں جامع نظریات کا حامل ہونا چاہیے۔ حوزہ علمیہ میں سطح اول کے طالب علم کو اسلامی افکار اور شہید مطہری کو پڑھنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ فکری اور علمی اعتبار سے محکم ہو جائے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کو چاہیے کہ وہ کم از کم ’’راہیان نور‘‘ کے سفر پر جائیں تاکہ انقلاب کی بنیادی باتوں اور نظام اسلامی میں دفاع مقدس کی اقدار کے بارے میں سمجھ سکیں اور جان سکیں اور اسی طرح حوزہ علمیہ میں گروہ علمی کی تقویت اور حمایت بھی ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdchwvnmz23n6md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ